اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مراکش میں شدید زلزلے سےنقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاعپر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حماس کی طرف سےجاری بیان کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
ایک بیان میںانہوں نے مراکش میں ہولناک زلزلہ سے قیمتی جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوسکا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر انہوںنے مراکش کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میںبرابر کے شریک ہیں۔ فلسطینی قوم اور حماس اسمشکل گھڑی میں مراکش کے زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ مراکش کے عوام کو اس مشکل گھڑی میںتنہا نہیں چھوڑیں گے، انہیں صحت کی سہولیات سمیت ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوںنے ہولناک زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔
مراکش میں اسطاقت ور زلزلے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں انسانی ہلاکتوں اور بے شمار عمارات کیتباہی کے بعد بیرونی دنیا کے بہت سے ممالک اور ان کے رہنماؤں نے مراکش کے ساتھافسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔
مراکش میں گذشتہتباہ کن زلزلہ 2004ء میں آیا تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 تھی اور جو 926انسانی اموات کا سبب بنا تھا۔