فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی نوجوانمحمد ابوعصب کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں گولیاںمارکر شدید زخمی کیا۔ قابضٗ فوج کی طرف سے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اورفائرنگ کی۔
دوسری طرف اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کیہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عصب کی شہادت اسرائیل کیکھلی ریاستی دہشت گردی ہے۔
ادھراسرائیلی پولیسکی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلمکے سلوان محلے میں ان پر پیٹرول بم پھینکنے والے ایک فلسطینی پر فائرنگ کی جس میںایک پندرہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہاسرائیلی فوج کی گولی لگنے والا ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا تھا، جس سے وہ شدید زخمیگیا اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔