اتوار کی شام غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے مشرق میں واقعکیسان گاؤں میں ایک یہودی آباد کار اپنی گاڑی تلے چار سالہ فلسطینی بچے کو روند کرفرار ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک آباد کار نے اپنی گاڑی چارسالہ جبریل محمد سوارکہ پر چڑھا دی جب وہ اپنے گھر کے قریب تھا جو کہ گاؤں کی طرف جانےوالی مرکزی گلی سے متصل ہے۔ بچے کو گاڑی تلے کچلنے کے بعد صہیونی شرپسند فرار ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بچے کو بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا میںواقع عرب سوسائٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابضافواج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں لوگوں، ان کی املاک اور مقدسات کے خلاف897 حملے کیے ہیں۔