جمعه 15/نوامبر/2024

دمشق میں فلسطینی دھڑوں نے قاہرہ اجلاس کی دعوت ادھوری قرار دی

جمعرات 27-جولائی-2023

 

 

فلسطینی عوامی قوتوں کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے سیکرٹریٹنے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں قاہرہ میں فلسطینیدھڑوں کے اجلاس کے لیے دی گئی دعوت کو نامکمل قرار دیا۔

 

فلسطینی قوتوں کے اتحاد نے کل بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشقمیں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروسز کے ذریعے فلسطینیعوام کے مزاحمت کاروں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

 

اس موقعے پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے اتھارٹی کی جیلوںمیں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیاتھارٹی دشمن کی حفاظت کے لیے اپنے شہریوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ ہمارامطالبہ ہے کہ حراست میں لیے گئے مزاحمت کاروں اور سیاسی رہ نماؤں کو عدالتوں میںپیش کرنے اور ان پر جعلی مقدمات قائم کرنے کے بجائے انہیں باعزت طریقےسے رہا کیاجائے۔

 

اجلاس میں پاپولر فرنٹ – جنرل کمانڈ اور تھنڈربولٹ آرگنائزیشنکے قاہرہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے موقف کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ جب تک راماللہ اتھارٹی کی طرف سے سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک قاہرہ اجلاسمیں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

 

فلسطینی قوتوں کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے سیکرٹریٹنے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے لیے واضح ایجنڈے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہاجلاس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور تحریک آزادی کو منظمانداز میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

 

خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریز کی سطح پر 30جولائی کو قاہرہ میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی عمل پر غور کیا جائے گا۔

 

محمود عباس کی طرف سے قاہرہ اجلاس کی دعوت ایک ایسے وقت میںدی ہے جب حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں کیمپ پرچڑھائی کے دوران 12 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

 

فلسطینی فورسز کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی ڈیموکریٹک لبریشنموومنٹ، اسٹرگل فرنٹ، لبریشن فرنٹ، فتح الانتفاضہ، اسلامی جہاد، پاپولر فرنٹ – جنرلکمانڈ اور تھنڈربولٹ آرگنائزیشن پر مشتمل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی