منگل کی شام جنینکیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک صیہونی فوجیہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب جب سنیما محلے اور کیمپ میں صیہونیقابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
الجزیرہ نے نامعلومذرائع کے حوالے سے کیمپ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران ایک صہیونیفوجی کے مارے جانے اور دوسرے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی فوجی کے مارےجانے کی خبر شدید جھڑپوں کے بعد قابض فوج کے کیمپ سے اخلاء کے بعد سامنے آئی تھی۔
القسام بریگیڈز نےمنگل کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ جنین میں اس کے بہادر کارکنوں نے مختلف دھڑوںکے اپنے بھائیوں کے ہمراہ حیفا اسٹریٹ کے محور پر قابض فوج کی گاڑیوں میں پرحملہکیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں اورایک فوجی ہلاکہوگیا۔
القسام بریگیڈزکے مطابق مجاہدین کیمپ کی گلیوں میں قابض فوج کے ساتھ صفر کے فاصلے سے جھڑپیں جاریرکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران متعدد قابض فوجیوں کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہاسرائیلی قابض فوج نے سوموار کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ میںفوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 12فلسطینی نوجوان شہید اور ایک سو بیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔