جمعه 15/نوامبر/2024

ھنیہ کا اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

پیر 15-مئی-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [تحریک] حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جہاد کےسیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سےغزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ٹیلیفون پر بات چیتکی۔

اسماعیل ھنیہ نےاسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کےکمانڈروںکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی مذمت کی اور اسلامی جہاد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔ دونوں رہ نماؤں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور قومیاتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقعے پرگفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی حالیہ اسرائیلی جارحیتمیں فلسطینی قوم میں مثالی یکجہتی اور اتحاد کی مساعی کو سراہا۔

حماس کے سربراہ نےاس بات کی تصدیق کی کہ مزاحمت ہماری عوام کے قائدین اور شہداء کے خون سے وفاداریکا مظاہرہ کرے گی۔ جوائنٹ کنٹرول روم کے ذریعے اجتماعی حکمت عملی پر فخر کا اظہار کیااور اس دوران القدس بریگیڈ کے بہادر مجاھد بھائیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

دوسری طرف  زیاد النخالہ نےفون پر بات کرتے ہوئے حالیہاسرائیلی جارحیت میں فلسطینیوں کے اتحاد اور اسلامی جہاد کے ساتھ یکجہتی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی کی مسلط کی گئی جارحیت میں فلسطینی قوم نےمثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں دشمن کی جارحیت میںفلسطینی قوم فتح مند ہوئی اور یہ فتح تمام فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتوں کی ہے۔

خیال رہے کہ حالہی میں اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی پر پانچ روز تک جاری رہنے والی جارحیت میں تیسسے زاید فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی