چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل میں جلوس پر اسرائیلی فوج کا حملہ،القدس سے دو نوجوان گرفتار

اتوار 7-مئی-2023

کل ہفتے کے روز صیہونی قابض فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں یہودی آبادکاری اور آباد کاروںکے حملوں کے خلاف نکالی گئی ریلی پر حملہ کیا اور احتجاجی جلوس کو منتشر کردیا۔ادھر قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ اسرائیلی پولیسنے القدس سے ایک نوجوان کو اس کے گھر میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لےلیا جس کے بعد دونوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا، جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی،گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ پرانے شہر میں موجود تھے۔ اور ان میں سے ایککو گرفتار کرنے سے قبل شدید زدوکوب کیا گیا۔

قابض فوج نے اپریلکے مہینے کے دوران القدس کے قصبوں اور محلوں میں دراندازی کی جس کے دوران اس نے 14سے زائد خواتین اور 50 بچوں سمیت 663 شہریوں کو گرفتار کیا۔ القدس سے گرفتار کیےگئےسات فلسطینیوں کوانتظامی حراست کے احکامات جاری کئے گئے۔

الخلیل میں اسرائیلیقابض افواج نے مسافر یطا میں مغایر العبید کے علاقے کے لوگوں اور چراگاہوں پر بستیوںاور آباد کاروں کے بار بار حملوں کے خلاف ریلی نکالی۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فورسز نے تقریب کے شرکاء کو منتشر کیا اور آباد کاروں کو گاؤں کی چراگاہوںتک پہنچنے کے لیے تحفظ فراہم کیا گیا۔

قابض فوج نے صحافیوںکو ریلی کی کوریج سے روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی