صہیونی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی صبح شمالی غزہ کی پٹی سے ملحقہ کیبوتز کفار سعد میں تین راکٹ گرے۔
عبرانی چینل ریشٹ کے اے این نے رپورٹ کیا کہ راکٹ کھلے علاقوں میں گرے اور اس کے دعوے کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ کل منگل کو اسلامی جہاد کے سینیر رہ نما الشیخ خضرعدنان کی اسرائیلی جیل میں شہادت کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ داغے گئے ہیں۔
عبرانی ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ سائرن کیبوتیز پر داغے گئے۔ خیال رہے کہ کیبوتیز اسرائیل کی نام نہاد فوجی اور صنعتی کالونی ہے جسے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے لیے ایک حربے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ صنعتی علاقہ غزہ کی پٹی کے قریب ہے اور جہاں اکثر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ گرتے رہتے ہیں۔