جمعه 15/نوامبر/2024

بیلجیئم کے ایک شہر نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات منجمد کر دیے

بدھ 26-اپریل-2023

بیلجیم کے شہر لیج نے صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو منجمد کرنے کے فیصلے کے حق میں  ووٹ دیا ہے۔ بیلجیم کا یہ شہر "اسرائیلی” سرکاری اور نجی اداروں کا بائیکاٹ کرے گا جو فلسطینی علاقوں میں ناجائز تسلط ار قبضہ قائم رکھنے میں اسرائیلی ریاست کی مدد کرتے ہیں۔

اس فیصلے کو سٹی کونسل کے اراکین کی اکثریت حاصل ہوئی جسے "بیلجیئم لیبر پارٹی” گروپ نے کونسل کے سامنے پیش کیا اور بیلجیئم سوشلسٹ پارٹی گروپ، گرین پارٹی اور ویگا موومنٹ کے نمائندے نے اس کی تائید کی۔ فیصلے میں انہوں نےفلسطینیوں کی حمایت کی  اورر نسل پرستانہ حکومت کی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کی۔

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک [بی ڈی ایس] کی طرف سے اس کی بھرپور توثیق کی گئی۔ یہ فیصلہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی نسل پرستانہ سرگرمیوں کے حوالے سےاور یورپی یونین کےنسل پرستی کے خلاف اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی