کل منگل صبح سویرےاسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں کی مہم کے دورانمتعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
الخلیل میں قابضفوج نے رہائی پانے والے بیس سالہ قیدی دیار ایوان الصلیبی،18 سالہ وسیم نبیل بحر اور 14 سالہ بچے وسیممحمد الشقدام کو بیت امر کے متعدد مقامات پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں گرفتارکیا گیا۔
چھاپے اور تلاشیکی کارروائیوں کے دوران قابض فوج کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغے جانے سے متعددشہریوں کا دم گھٹ گیا۔
بیت لحم میں قابضفوج نے سخت حفاظتی اقدامات میں شہر کے مشرق میں واقع قصبہ زعترا پر دھاوا بول دیا۔
ادھر اریحا میںاسرائیلی قابض فوج نے41سالہ عبدالقادر مشارقہ کو شہر کے شمال میںایک فوجی چوکی کے قریب اس کی گاڑی روکنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے انہیں شدید زدوکوب کیا، نابلس کے حوارہ کیمپ میں لے گئے اورانہیں گھنٹوں حراست میں رکھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور علاج کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔