مقبوضہ بیتالمقدس کے لیے قائم یورپی فاؤنڈیشن نے فلسطینی عیسائیوں کے خلاف صہیونی قابض فوجکے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے عیسائی شہریوں پر ایسٹر تہوارکے موقعے پر "سبت النور” کی تقریبات کے دوران تشدد کیا اور انہیں چرچالقیامہ میں عبادت کرنے سے روک دیا تھا۔
فاؤنڈیشن نے ایکبیان میں کہا کہ ہفتے کوچرچ القیامہپہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے بہت سے عیسائی شہریوں نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے پرتشددحملوں کا سامنا کیا۔ تشدد کے نتیجے میںمتعدد شہری زخمی ہوگئے۔
انہوں نے وضاحت کیکہ قابض فوج نے ہفتے کی صبح سے مقبوضہ شہر یروشلم اور اس کے قدیم شہر کو فوجی بیرکوںمیں تبدیل کردیا تھا۔ عیسائیوں کو "سبت النور” کا دن منانے کے لے مقدس عبادت گاہ چرچ القیامہ میں جانے سے روک دیا گیااور ان پر راستے میں تشدد کیا گیا۔
انسانی حقوق گروپکا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسلہے جس میں فلسطینی مسلمانوں اور عیسائی برادری کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائی کےدوران حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ کل ہفتےکے روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اس وقت عیسائی زائرین کو تشدد کانشانہ بنایا تھا جب تک وہ ایسٹر کی مذہبی رسومات کیا ادائی کی خاطر مقبوضہ شہر میںاپنے تاریخی چرچ القیامہ کی طرف جارہےتھے۔