جمعرات کی صبحاسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے اریحا شہر کے شمال میں واقع گاؤں النویعمہمیں ایک مکان کو مسمار کردیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے بلڈوزروں نےاپنی افواج کے ساتھ النویعمہ میں "طریفات” نامی عرب خاندان کی زمینوں پر دھاوا بول دیا اور شہری عطاداؤد زید طریفات کے گھر کو مسمار کر دیا۔ مکان کا رقبہ 150 مربع میٹر ہے اور اس میںتقریباً 5 افراد رہ سکتے ہیں۔
ادھر اریحا کےشمال میں المرجعات کے علاقے میں آباد کاروں کے حملے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوگیا۔آباد کاروں نے نوجوان امجد کعابنہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنا زرعی ٹریکٹر چلارہا تھا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ یہودی کاروںکے حملے سے اس کے ٹریکٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔
اسرائیلی قابض اور اس کے آباد کار مغربی کنارےاور مقبوضہ بیت المقدس میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف اپنی روزانہ کی پامالیوںکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔