جمعه 15/نوامبر/2024

انڈونیشیا میں اسرائیلی قومی فٹ بال ٹیم کے بائیکاٹ کا مطالبہ

منگل 21-مارچ-2023

انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتہ میں قابض اسرائیل کے مخالف کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتےہوئے اپنے ملک کی حکومت سے اسرائیلی قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میںشرکت سے روکنے کا مطالبہ کیا۔

100 سے زائد مظاہرین نے پیر کو وسطی جکارتہ میں جمع ہو کراپنے ملک اورفلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی مظاہرےکے ساتھ شہر میں ٹریفک بلاک ہو گئی۔ اس موقعے پر مظاہرین نے تکبیر کے نعرے لگائےاور اسرائیل کوانڈر 20فٹ بال ورلڈ کپسے باہر رکھنے کا مطالبہ کیا۔

منتظمین کے مطابقیہ احتجاج فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کی کئی سالوں سے جاری غیرمنصفانہ پالیسیوں” کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

تقریباً دو ماہکے بعد انڈونیشیا میں 20 سال سے کم عمر کی عالمی یوتھ چیمپئن شپ شروع ہونے والیہے، جس میں پہلی بار اسرائیلی قومی ٹیم کی شرکت جکارتہ میں ہوگی۔

مقابلے میں شاملدوسری ٹیموں میں انڈونیشیا، یوراگوئے، امریکا، فرانس، سینیگال، اٹلی، انگلینڈ،جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، نائیجیریا، ازبکستان،جاپان، عراق، ہونڈوراس، فجی، گوئٹے مالا، ڈومینیکن ریپبلک، گیمبیا، اسرائیل،سلوواکیہ اور تونس شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی