جمعه 15/نوامبر/2024

"اسلامی جہاد” کا سعودی عرب ۔ ایران معاہدے کا خیر مقدم

اتوار 12-مارچ-2023

فلسطین میں اسلامیجہاد تحریک نے اسلامی جمہوریہ ایران اور مملکت سعودی عرب کے درمیان طے پانے والےمعاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تحریک نے ہفتہ کوایک بیان میں کہا کہ ایران سعودی معاہدہ اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی درستسمت میں ایک اہم اور بڑا قدم ہے۔

اسلامی جہاد کاکہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی خطے کے مفاد میں ہے اور یہ عرب اور اسلامی دنیاکے عوام اور ممالک کے مفادات میں ہے۔

اسلامی جہاد نےاس امید کا اظہار کیا کہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے سے فلسطینیکاز پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور یہ فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ تاریخی اورجائز حقوق کی بازیابی کے لیے ان کی جدوجہد اور مزاحمت میں ان کے حق کی حمایت کرےگا۔

دو روز قبل ایراناور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کودوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارت خانے اور نمائندگی کو دوبارہ کھولنے کےمعاہدے کا اعلان کیا۔

ایک مشترکہ بیانمیں اعلان کیا گیا کہ ایران اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنےپر اتفاق کیا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان چین نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

ایران اور سعودیعرب کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان پراسرائیلی میڈیا سیخ پا ہے۔عبرانیاخباریدیعوت احرونوت‘نے کہا ہے کہ سعودی ایران معاہدہ”اسرائیل کے منہ پر تھوکنے کے مترادف ” اور نارملازئزیشن معاہدوں کووسعت دینے کی نیتن یاہو کی کوششوں کو شدید دھچکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی