چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے غزہ میں دو شہری زخمی

جمعرات 9-مارچ-2023

کل بدھ کو اسرائیلیتوپ خانے کی گولہ باری سےغزہ کی پٹی میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بدھکے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں ایک مقام کو نشانہ بنایا۔

ہمارے نامہ نگارنے رپورٹ کیا ہے کہ قابض فورسز نے بلڈوزر کی مدد سے آج علی الصبح القارہ کے مشرق میںگھس کر توڑ پھوڑ شروع کی اور اس دوران مزاحمتی کارکن ان فورسز کے قریب بارودی مواد کو اڑانے میںکامیاب ہو گئے جس سے وہ پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس کے بعد شہر کے مشرق میں دیوار فاصل کی باڑ پر تعینات قابض ٹینکوں نے ایکجگہ اور اس کے آس پاس کی زرعی اراضی پر کئی گولے داغے، جس سے دو شہری زخمی ہوئے،جنہیں شہر کے ناصر اسپتال لے جایا گیا۔

غزہ کی پٹی کےمشرقی مضافات میں، وقتاً فوقتاً قابض افواج کی طرف سے محدود دراندازی اور فائرنگ،زرعی زمینوں اور کسانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی