چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر مسماری اور تعمیرات روکنے کے احکامات

منگل 7-مارچ-2023

اسرائیل کے داخلیسلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے ملک کی افواج کو ماہ رمضان کے دوران مقبوضہمشرقی القدس میں فلسطینیوں کے گھرو ں کو مسمار کرنے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ فلسطین نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحیت تنازعہ بھڑکانےکا باعث بن جائے گی۔

داخلی سلامتی کےاسرائیلی وزیر کے بیانات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اسرائیل کے آئندہ دورے سےقبل سامنے آئے ہیں۔ آسٹن نے دورہ اردن میں خطے کو پرامن بنانے کی ضرورت پر زور دیاتھا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’مکان‘‘ کے مطابق بن گویر کا یہ اقدام غیر قانونیعمارتوں کی مسماری کو روکنے کے فیصلے کے باوجود سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی قانون کےمطابق مقبوضہ مشرقی القدس میں خاص طور پر رمضان کے مہینے میں کشیدگی کو روکنے کے لیےیہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم بن گویر نےاس فیصلے کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا اور اب پولیس رمضان المبارک میں بھی سکیورٹیخطرات کے باوجود بن گویر کی ہدایت پر عمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حال ہی میں سیکورٹی سروسز کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ جسکی وجہ سے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے متفقہ طور پر قانون پر عمل درآمد کو روک دیا۔

اسرائیلی نشریاتیادارے نے کہا کہ صہیونی وزیر کے احکامات میں جرمانے عائد کرنا اور بغیر اجازت تعمیرکی گئی عمارتوں کو مسمار کرنا شامل ہے۔

اور اسرائیلی فوجکے حکام نے حالیہ ہفتوں میں خبردار کیا ہے کہ اس سال رمضان کے مہینے میں اسرائیلیوںاور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سال کے آغاز سے ہی باہمیحملوں میں دونوں طرف سے ہلاکتوں کی وجہ سے پہلے ہی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

فلسطینی وزارتخارجہ نے اسرائیلی وزیر کے بیانات کی مذمت کی اور واضح کیا کہ اسرائیلی وزیر نےتصادم کے میدان میں صورت حال کو مزید بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ خاص طور پر بن گویر نےالقدس میں رمضان کے مقدس مہینے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کے بارے میںفخر کا اظہار کیا ہے ۔

مختصر لنک:

کاپی