شامی شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ائرپورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور اس پر آپریشنل سروسزمعطل کردی گئی ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ شامی فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 7 منٹ پر ساحلی شہر لاذقیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے داغے گئے میزائلوں کو روک دیا۔
گذشتہ برس سے اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اتحادیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تہران کی جانب سے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔