تہران – مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران پر کیےگئے جارحانہ حملے کا جواب دینےکے لیے تہرن کے پاس پورا حق ہے۔ ایران مناسب وقت پر اس کا جواب دے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کا حق ہے اور ہم مناسب وقت، جگہ اور طریقے پر اس کا جواب دیں گے۔
منگل کو ایک پریس بیان میں عراقچی نے کہا کہ میدان اور مزاحمت اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے میں فیصلہ کن فریق ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم صیہونی وجود کی دھمکیوں کے مقابلہ میں شام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم مزاحمت کے محور کی حمایت اور بے گھر لبنانیوں کے استقبال میں دمشق کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں”۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت جاری ہے اور حزب اللہ نے اپنی قوت کو از سر نو منظم کیا ہے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی وجود کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خطے میں متحد آواز تلاش کرنے اور اسرائیلی وجود کو تنہا کرنے کے لیے سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔