چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے علاقے خان یونس میں محدود دراندازی

جمعرات 2-مارچ-2023

کل بدھ کے روزاسرائیلیفوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینیوں کیزمینوں میں محدود فاصلے تک گھس گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق متعددبلڈوزر اور ٹینک جنوبی غزہ کی خان یونسگورنری سے فلسطینی اراضی کے اندر داخل ہوئے۔

بلڈوزروں کی مدد سے شہریوںکی زمینوں میں گھس کر 50 میٹرتک اندر کھدائی کی اور توڑپھوڑ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حفاظتیباڑ کے اندر متعدد ٹینکوں اور فوجی جیپوں نے گھس کر فلسطینی شہریوں کے کھیتوں میںفصلوں کو تباہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غزہکی پٹی کے مشرق،جنوب اور شمال میں سرحدی علاقوں وقتاً فوقتاً سکیورٹی بہانوں کی آڑمیں دراندازی کرتی رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی