جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قیدیوں کی سول نافرمانی اور کھلی بھوک ہڑتال

پیر 27-فروری-2023

اسرائیلی تعزیری اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی (آج) سوموار کو 14ویں روز بھی سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

احتجاجاً قیدیوں نے آج جیل کی وردی پہنے اپنے جیل کے صحن میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے، پچھلے ہفتے تمام اسرائیلی جیلوں میں احتجاجی اقدامات کا اعلان کیا گیا جس میں سول نافرمانی اور آمدہ رمضان میں کھلی بھوک ہڑتال شامل ہے۔

اعلان کے مطابق، یہ احتجاجی اقدامات اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کے خلاف عائد کیے گئے تعزیری اقدامات کو مسترد کرنے نیز دائیں بازو کے وزیر ایتمار بن غفیر کی نئی اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر کے طور پر حلف اٹھانے پر کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ فلسطینی قیدی بڑی نافرمانی کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔  توقع ہے نافرمانی اور  بھوک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔

مختصر لنک:

کاپی