چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملائیشیا کی نابلس پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کی شدید مذمت

اتوار 26-فروری-2023

ملائیشیا نےفلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمتکرتے ہوئےعالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ چندروز قبل نابلس میں اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 11 شہریوں کو شہید اور 100 سے زائدکو زخمی کردیا تھا۔

ملائیشیا کی وزارتخارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "اس شکل کی گھناؤنی کارروائیاںانسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ اس حملے میں ملوث افراد اور عہدیداروں کے خلاف سختکارروائی کی جانی چاہیے ۔”

ملائیشیا نے”عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قابضافواج کی طرف سے جاری تشدد اور بربریت پر آنکھیں کھولے۔”

ملایشیا نے اقواممتحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو انصاف اور ان کے حقوق کی فراہمیکے حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریاں اور وعدےپورے کرے۔

ملائیشیا نےفلسطینیوںکی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتےہوئے کاہ کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایکآزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے اور ایک ایسی ریاست قائم کی جانی چاہیے جس میں بیتالمقدس کو دارالحکومت کا درجہ دیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی