فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارےمیں مزاحمتی کارروائیوں میں سرگرم ’عرین الاسود‘ گروپ نے زور دے کر کہاہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی ٹرین چل پڑی ہے۔ عرین الاسود کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی مزاحمت دم توڑ چکیہے وہ دھوکے میں ہیں۔ ان کی یہ غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی۔
عرین الاسود کی قیادتنے سب کو پیغام دیا کہ "مغربی کنارے میں مزاحمت کی ٹرین چل پڑی ہےاور اس کا ایندھناس ملک کے بہترین نوجوانوں کا خون ہے۔”
بیان میں عرینالاسود نے مزاحمت کے خاتمے کے بارے میں قابض دشمن کے بے بنیاد پروپیگنڈے کی تردیدکی اور کہا کہ ہم شہداء کی وصیت سے کیسے خیانت کر سکتے ہیں، جنہوں نے اپنے خون اورگولیوں سے ہمارے لیے پیغام لکھا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے رہیں۔ ان کے خون سے غداریاور بدعہدی نہ کریں۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ ہم آخری بار کہتے ہیں کہ جو سمجھنا چاہے سمجھ لے اور جو نہ چاہے وہجان لے کہ ایک دن آئے گا تب اسے سمجھنے میں دیر ہو چکی ہوگی۔ وہ ذلیل ہو کر کھڑاہو گا، مایوس اور شکستہ دل ہوگا۔ یہ وہ وقت ہوگا جب فلسطین آزاد ہوگا اور قابضدشمن خائب وخاسر رہے گا۔