چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے مکان مسمار کردیا، زیتون کے100 پودے تلف

جمعرات 16-فروری-2023

کل بدھ کوصہیونیقابض حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں ایک مکان کومسمار کیا اور پھل دار درختوں کے 100 پودے اکھاڑ پھینکے۔

الخلیل کے جنوب میںدیوارفاصل اوریہودی آباد کاری کے خلاف مزاحمت کے لیےقائم عوامی کمیٹی کے کوآرڈینیٹرراتب الجبور نے بتایا کہ قابض فوج نے مسافر یطا کے علاقے "شعب البطم” پردھاوا بول دیا اور عثمان الجبارین کا ایک مکان مسمار کر دیا۔

گذشتہ ماہ کےآغاز میں قابض فوج نے جبارین کا 80 مربع میٹر کا مکان مسمار کر دیا تھا۔

قابض فوج نے خلہالدبعہ میں زیتون اور بادام کے 100 پودے اکھاڑ دیے۔ یہ باغات جو کہ دبابسہ خاندانکی ملکیت تھا۔ یہ باغ دو سال قبل اسرائیلی فوج کی طرف سے مسمار کیے گئے اسکول کےملبے پر بنایا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی