مسجد الاقصیٰ کے مبلغ امام عكرمة صبري نے عالمی برادری سے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اسیران کے خلاف بڑھتی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات رکوانے کے سلسلے میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران شیخ صبری نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اصل ذمہ داری کو سمجھیں اور قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید نہتے اور بےگناہ فلسطینیوں کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سرگرم ہوں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری حملے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف بڑھتی تعزیری کارروائیاں قابض اسرائیلی حکام کی نفسیاتی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی دائیں بازو کے سیاستدان اور وزیر قومی سلامتی إيتمار بن غفير کی جانب سے قیدیوں پر سختیاں بڑھانے کے بعد نفحة جیل کے فلسطینی اسیران نے حاظری نہ لگوانے یا جیل حکام کو تلاشی نہ کروا کر پرامن طریقوں سے اپنا احتجاج رکارڈ کروایا ہے۔
اس کے پیش اسیران کی قومی تحریک کی سپریم قومی ایمرجنسی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے احتجاجی اقدام اٹھائے جائیں گے جو غیر متعین مدت تک بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوں گے۔