قابض اسرائیلی سپیشلفورس نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میںایک فلسطینی شہری کے گھر دھاوا بول کر اسے غیر قانونی حراست میں لے لیا۔
فلسطینی شہری اسیرذکریا ذبیدی کے بھائی جبریل زبیدی ہیں جنہیں جنین کیمپ کے الجبریات میں واقعہ انکیرہائش گاہ پر اسرائیلی چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
تاہم فلسطینی وزارتصحت کے مطابق اسرائیلی نشانچیوں نے جنین پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھن گولیابرسائیں جنکی وجہ سے ایک فلسطینی شہری کا معدہ زخمی ہو گیا۔
اسلامی تحریک مزاہمتحماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انکے مجاہدین نے جنینکے مقام پر اسرائیلی سپیشل فورس کے درمیان تصادم ہوا۔
القدس برگیڈ نے اسبات کا اعلان کر دیا ہے کہ جنین بریگیڈ نے قابض اسرائیلی فورس پر گولیاں برسائیں اوربموں کی مدد سے انکا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جسکے نتیجہ میں متعدد صیہونی ذخمی ہوئےہیں۔