جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت کاروں کے خاندانوں کوملک بدر کرنے کا اسرائیلی بل منظور

پیر 13-فروری-2023

کل اتوارکو قابضاسرائیلی ریاست کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ایک کمیٹی نے مقبوضہ علاقوں اور مقبوضہ یروشلممیں فلسطینیوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے والے ایک نئے نسل پرستانہ بل کیمنظوری دی۔ اس کالے قانون کے تحت فلسطینیتحریک آزادی کے دوران فدائی حملہ کرنے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ کوشہر بدرکردیا جائے گا۔

عبرانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ "کنیسیٹ میں قانون سازی کے امور کی نام نہاد وزارتی کمیٹی”نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس میں قومیت سے دستبرداری اور نیلی شناخت رکھنےوالے فدائی حملہ آورں کے خاندانوں کی ملک بدری کی اجازت دی گئی ہے اور ان کیاسرائیلی شناخت ختم کردی جائے گی۔

ذرائع نے نشاندہیکی کہ قانون کے طور پر اس کی منظوری کا اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اسے اگلے بدھ کو تیسریسماعت میں کنیسٹ پلینری اسمبلی سے پہلے رائے شماری کے لیے منتقل کیا جائے۔

قابل غور بات یہہے کہ قابض حکام نے قابض ریاست میں فاشسٹ دائیں بازو کی جماعتوں کے اقتدار میں آنےکے ساتھ ہی فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو قانونی شکل دینے کے لیے متعدد نسل پرستانہقوانین کی توثیق کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی