جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قیدیوں سے متعلق ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 12-فروری-2023

ملائیشیا کے دالحکومت کوالالمپور میں فلسطینی اسیران سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز ہونے والی کانفرنس کا مقصد فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں میں انہیں درپیش مسائل اجاگر کرنا ہے۔

فلسطینی اسیران کی انجمن ’’واعد‘‘ کے نمائندے نے کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران کی حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی کانفرنس پر شکریہ ادا کیا۔

انجمن اسیران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی اسیرات کو حمایت کی ضرورت ہے کیونکہ دوران قید کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔

واعد نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں قیدیوں کے لئے ناکافی طبی سہولیات سے متعلق اسرائیلی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی قیدی احمد ابوعلی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

تنظیم نے اس امر کی نشاندہی کی کہ فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے عرب اور مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں فوری اقدام اٹھائیں تاکہ وہ قبلہ اول کو صہیونی تسلط کے لئے اپنی جدوجہد میں خود کو اکیلا محسوس نہ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی