قابض اسرائیلی حکام نے بیت لحم کے جنوب مغرب میں سینکڑوں ایکٹر فلسطینی اراضی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
مقامی رضاکار حسن بريجية کے مطابق قابض حکام نے بیت لحم کے جنوب مغرب میں واقع ’’الون شفوت” اور "جفاعوت” نامی غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کیلئے نحالين ، الجبعة کی 490 ایکڑ فلسطینی زرعی اراضی کو ضبط کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہ غاصبانہ توسیعی پالیسی بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون سمیت چوتھے جنیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی ملکیت سینکڑوں ایکڑ اراضی ہتھیا لی
منگل 7-فروری-2023
مختصر لنک: