قابض اسرائیلی پولیس نے دامون جیل کے کمسن بچوں کے بیرک پر حملہ کر کے متعدد بچوں کو شدید زد وکوب کیا۔
فلسطینی کمیشن برائے اسیران اور امور اسرائیلی قید سے رہا پانے والے فلسطینیوں کی انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ قابض حکام نے کمسن اسیران پر فون کال پر پابندی عاید کرنا، ایک ہفتہ تک کینٹین بند رکھنے سمیت متعدد غیرمنصفانہ اور سخت اقدام اٹھا رکھے ہیں۔
علاوہ ازیں صہیونی جیلروں نے کمسن قیدیوں کے زیر استعمال تمام برقی آلات ضبط کر لئے اور ان پر اپنے والدین سے ہر قسم کے رابطے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
ایک اندازے کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں 150 کمسن بچے، 34 خواتین سمیت تقریبا 4700 فلسطینی اسیران موجود ہیں جن میں سے 835 کو بغیر کسی مقدمے صرف انتظامی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
صہیونی جیلروں کی دامون جیل کی چائلڈ بیرکوں پر چڑھائی
منگل 7-فروری-2023
مختصر لنک: