حماس نے فلسطینی شہید 17 سالہ حمزہ الاشقر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا اور اسرائیلی قابض ریاست کو مغربی کنارے میں روز افزوں جرائم پر خبردار کیا ہے۔
آج ( منگل کو) ایک بیان میں کہا گیا فلسطینیوں کا خون قیمتی ہے، اس لیے ہم قابض ریاست کو خبردار کرتے ہیں کہ جرائم سے باز آئے۔
بیان کا متن ہے: "قابض ریاست کے جاری جرائم ہمارے مظلوم فلسطینیوں اور ان کی مزاحمت کونہیں روک سکتے۔ آزادی کی جدوجہد، زمینوں اور مقدس مقامات کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک جاری رہے گی۔”
یاد رہے، آج صبح نابلس کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان الاشقر کو اسرائیلی قابض فوج نے شہر پر دھاوا بولنے، گھروں پر چھاپے اور مقامی نوجوانوں پر فائرنگ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔