جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کی سلفیت میں فلسطینی اراضی پرقبضے کی کوشش

پیر 6-فروری-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں کل اتوار کے روز یہودی شرپسندوں کے ایک گینگ نےشہر کے مغرب میں واقع قصبے دیر استیا کے مغربی جانب "نبع المجور” فلسطینیوں کی اراضی پرحملہ کیا۔

یہودی آباد کاریکے خلاف سرگرم کارکن نظمی سلمان نے بتایا کہ "حوات یائر”یہودی بستی کےآباد کاروں نے 40 سے زائد دونم اراضی پر زبردستی نارنگی اور لیموں کے درخت لگا کرقبضہ کرنے کی کوشش کی جو کہ شہری احمد اسماعیل ابو حجلہ کی ملکیت ہے۔ یہودی آبادکاروں نے دو قصبوں دیر استیا اور قراوہ بنی حسان کی زمینوں کے بڑے رقبے کو بھینشانہ بنایا۔

سلمان نے کہا کہدیر استیا اور قراوہ بنی حسان کے قصبوں کے درمیان کا علاقہ روزانہ آباد کاروں کےحملوں اور شہریوں اور ان کی املاک بالخصوص چرواہوں پر حملوں کا نشانہ بنتا ہے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ "نہالہ” سیٹلمنٹ موومنٹ کی طرف سے آج سوموارکو دیر استیہ قصبے کےمغربی جانب "وادی عباس” کے علاقے میں درخت لگانے کی سرگرمی کا اہتمامکرنے کے لیے کالز آ رہی ہیں۔ اس علاقے میں یہودی آباد کار 60 دونم اراضی پر قبضہکرنا چاہتے ہیں۔

اسی سیاق و سباقمیں قابض حکام نے اتوار کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت کے مغرب میں واقع دیربلوت قصبے میں کام اور تعمیرات کو روکنے کے لیے نو نوٹس بھیجے۔

مختصر لنک:

کاپی