جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

پیر 6-فروری-2023

کل اتوار کی شامقابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینیماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سےحملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

 

ایک مقامی ذریعےنے بتایا کہ قابض فوج کی کشتیوں نے جنوب میں خان یونس اور رفح میں سمندر میں چلنےوالی ماہی گیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ، گیس اور لائٹنگ بم برسائے اور ماہی گیروںکو زبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

قابض فوج نے سوموار کے روزغزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں فلسطینی کسانوں پر بھی فائرنگ کی۔

ادھر اسرائیلیفوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر نچلی پروازیں جاری رکھیں۔

 

یہ امر قابل ذکرہے کہ قابض فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جان بوجھ کر گولیاںچلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹی سے محروم کر دیتیہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی