فلسطینی اسیران کے کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی خاتون قیدی یاسمین شعبان آج جمعہ کو مسلسل چوتھے روز بھوک ہڑتال پر ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ 40 سالہ شعبان انتہائی مشکل حالات میں قید تنہائی کاٹ رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا۔
کمیشن نے چار بچوں کی والدہ شعبان کی جملہ مسکلات کا ذمہ دار اسرائیلی جیل سروس کو ٹھہرایا ہے۔
یاد رہے، جنین کے گاوں جلمہ کی رہائشی یاسمین شعبان کو مارچ 2022 میں گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی وہ اسرائیلی جیلوں میں پانچ سال گزار کر 2019 میں رہا ہوئی تھیں۔