امریکی نیوز ویبسائٹ Axios نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس کے سامنے سکیورٹی منصوبہ پیش کیا اور ان پر پلان کو قبول کرنے کے لیے دباؤڈالا۔
ویب سائٹ نے امریکیاور اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی پلان میں جنین اور نابلس پراتھارٹی کا کنٹرول بحال کرنا شامل ہے، جس میں دونوں شہروں میں مزاحمت کاروں کامقابلہ کرنے کے لیے ایک خصوصی فلسطینی فورس کو تربیت دینا بھی شامل ہے۔
سائٹ کی رپورٹ نےاشارہ کیا کہ فلسطینیوں کو امریکی منصوبے کے بارے میں تحفظات ہیں کیونکہ اس میں”اسرائیل کے مطالبات شامل نہیں ہیں۔”