جمعه 15/نوامبر/2024

خواتین قیدیوں کا اظہارِ عزم، جیل سے پیغام جاری

بدھ 1-فروری-2023

"الدامون” جیل میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں نے آزادی کا مطالبہ کیا اور صیہونی جابر افواج کے حملے کے بعد دشمن کو سبق سکھایا۔

آج جیل سے جاری ہونے والے آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا:  "ہم اپنی فریاد ہر اس شخص تک پہنچاتے ہیں جو آزادی کی اہمیت سے واقف ہے۔ ہمیں تشویش ہے ہمارا عزم آپ کی نگاہوں سے اوجھل کیوں ہے؟ ہماری جیت کہاں ہے؟ "

ان کا مزید کہنا تھا کہ خالی نعروں سے معرکے سر نہیں کیے جاتے۔ سروں کی فصلیں کس لیے بوئی گئی ہیں۔۔ ہمیں  بھائی یوسف المبحوح کی گزشتہ سال کی گئی مزاحمت یاد ہے۔ ہم اسی طرح کی کارروائی کے انتظار میں ہیں۔

خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری ہمت ظلم کے مقابل میں آہنی ثابت ہو گی۔ شہادت و عزیمت کا سفر جاری رہے گا۔ کچھ اپنی نذر پوری کریں گی، کچھ فتح و آزادی کی راہیں تکیں گی۔

کہا گیا کہ دشمن یہ نہ سمجھے ہم بزدل ہیں اور بھیک مانگ رہی ہیں۔ہم نہ جھکیں گی، نہ دبیں گی۔ ہمیں اپنے رب کی رضا مبارک اور صہیونی دشمن اپنا ٹھکانہ آگ میں دیکھے۔

یاد رہے، تین روز قبل الدامون جیل میں فلسطینی خواتین قیدیوں کو صہیونی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک  قیدی یاسمین شعبان کو قیدِ تنہائی میں لے جایا گیا۔   خواتین قیدیوں کو مسلسل  زدوکوب کرنے اور ان کے خلاف جابرانہ اقدامات کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی