جمعه 15/نوامبر/2024

بستان کی مسماری کا ارادہ اسرائيل کے فاشزم کا اظہار ہے۔ حماس

جمعرات 26-جنوری-2023

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں البستان محلے کی مسماری کا ارادہ قابض اسرائیلی حکام کی فاشسٹ کاروائیوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

ایک بیان میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے دائیں بازو کی انتہا پسند اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ "یروشلم، اس کے لوگوں اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جرائم اور بربریت کی کاروائیوں میں حد سے بڑھ رہی ہے۔”

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سمجھتی ہے کہ بین الاقوامی برادری کی حمایت اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر آجانے سے اسے مقدس شہر میں اپنی جابرانہ کاروائیوں کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اسرائیلی حکومت کی بھول ہے  کہ فلسطینی عوام اس کے جابرانہ کاروائیوں کے سامنے جھک جائیں گے اور خاموش رہیں گے۔ اسرائیلی حکومت  مقدس شہر میں اس طرح کی کاروائیوں کے نتائج کے لیے پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔

انہوں نے دہرایا کہ فلسطینی مزاحمت اس طرح کی بے لگام اسرائیلی بربریت اور نازی ازم کو دیکھ کر خاموش نہیں رہے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی