مقبوضہ بیت المقدس اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر عرب اور مسلم دنیا کی خاموشی کو ’’قابل مذمت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی مذمتی بیان بےکار ہے۔
شیخ صبری نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں مسجد میں بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی قابض حکام پر حقیقی دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی ریاست "مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے، چاہے کوئی موقع ہو یا نہ ہو، ، اور اس کی خلاف ورزیاں حد سے بڑھتی رہیں گی جب تک کہ عرب اور اسلامی دنیا کی جانب سے مضبوط ردعمل سامنے نہیں آتا۔”
انہوں نے اسرائیلی حکومت کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والی خلاف ورزیوں کے لیے مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔
واضح رہے کی حال ہی میں یہودی ٹیمپل ماؤنٹ گروپوں نے 23 جنوری کو عبرانی مہینے کے آغاز کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر آبادکاروں کے داخلے کا اعلان کیا تھا۔