چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ، مغربی کنارے میں اونروا کی ہڑتال

منگل 24-جنوری-2023

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی [اونروا] کے اہلکاروں نے پیر کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم تمام شعبوں میں ہڑتال کی، جبکہ غزہ کی پٹی میں اسکولوں میں جزوی ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

اونروا اسٹاف یونین کے سربراہ جمال عبداللہ نے کہا کہ پورے مغربی کنارے میں غیر معینہ مدت کے لیے جامع ہڑتال رہے گی، جبکہ غزہ کے اساتذہ مغربی کنارے کے اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صرف دو گھنٹے کی ہڑتال میں شریک ہوں گے۔

عبداللہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اونروا انتظامیہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا۔

عبداللہ نے بتایا کہ مغربی کنارے میں ہڑتال کرنے والے اہلکاروں نے تنخواہوں کے بارے میں کئے گئے ایک سروے کے بعد تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاف یونین نے اس معاملے پر اونروا انتظامیہ سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اونروا انتظامیہ نے بجائے مالی ضرورت پوری کرنے کے انہیں معطل کردیا اور یونین کے باقی ممبران کو تنخواہوں میں کٹوتی کی سزا دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی