اسرائیلی جیل کے محکمے نے 70 فلسطینی قیدیوں کو رامون جیل سے گلباو جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ اس خبر کو اسریٰ مڈیا آفس نے رپورٹ کیا ہے۔
یہ فلسطینی قیدی داخلی امور کے وزیر بین گویر کی اس مہم کے تحت دور کی جیل میں منتقل کیے گئے ہیں ۔ تاکہ فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ اذیت دی جا سکے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فلسطینیوں کو رامون جیل سے دوسری جیل منتقل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں دوسری جیل میں زیادہ اتقامی اور تادیبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
چند دن پہلے بھی متعدد فلسطینی قیدیوں کو حدیریم جیل سے نفحا کی ہائی سیکیورٹی جیل کے قید تنہائی کے لیے بنائی گئی چکیوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
بین گویر کو پولیس کی وزارت ملنے سے اب تک اسرائیلی جیل سروس سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔ جیل میں فلسطینیوں کے ساتھ سختیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے