فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ہفتہ کے روز شہید ہونے والے فلسطینی طارق معالی کے حوالے سے یوم سوگ منایا ہے۔ حماس نے اس موقع پر مزاحمت کو مزید تیز ہونے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
42 سالہ طارق معالی کو مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی آباد کاروں نے فائرنگ کر کے صبح کے شہید کیا۔
یہودی آباد کاروں نے اس فلسطینی شہری کو جبل ریسان کے علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم شدہ یہودی ‘آوٹ پوسٹ ‘ کے نزدیک کفر نعمہ کے علاقے میں فائرنگ سے شہید کیا۔ یہ سارا علاقہ رام اللہ سے جڑا ہوا ہے۔
حماس نے طارق معالی کی شہادت کی مناسبت سے جاری کردہ بیان کے ذریعے شہید کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
نیز اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت اسرائیلی ناجائز قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ حماس کے مطابق اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جدوجہد میں شدت لائی جائے گی۔