گزشتہ شام جنین کے جنوب مغرب میں واقع زبدہ قصبے پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے اور آنسو گیس کے شدید استعمال سے متعدد فلسطینیوں کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ فوجی دستوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور ایک گھر کو فوجی بیرک میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
دریں اثناء، اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے یعبد قصبے میں دو بھائیوں سمیت پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔
قابض سپاہیوں نے ظہر العبد اور نزلہ زید دیہات کے درمیان ایک فوجی چوکی بھی قائم کی اور برطعہ چوکی سے گزرنے والی درجنوں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے راس العامود کے محلے میں مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر بچوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔