اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کے دوران چار نوجوانوں کو اغوا کیا۔
الخلیل کے قصبوں سعیر اور بیت امر میں دو شہریوں کو ان کے گھروں سے اور تین شہریوں کو بیت لحم میں تقوع اور طمون کے قصبوں سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طمون قصبے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
اسرائیل فوج نے مشرقی بیت لحم کے گاؤں حرملہ پر بھی دھاوا بولا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی، تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
فلسطین میں اکثر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے رہی ہے۔