قابض اسرائیلی اتھارٹی نے منگل کے روز فلسطینیوں کی ملکیتی اپارٹمنٹس والی عمارت کو مسمار کر دیا ہے۔ یہ مسماری مشرقی یروشلم کے علاقے بیت صفافا میں کی گئی ہے۔
یروشلم کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے قابض پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا اور پھر بلڈوزر منگوا کر عمارت کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ عمارت چار اپارٹمنٹس پر مشتمل تھی اوریہ سانکیرت خاندان کی ملکیت تھی۔
ان ذرائع کے مطابق یروشلم کے لوگوں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے کہ وہ بغیر لائسنس کے تعمیرات کرنے پر مجبور ہوں کیونکہ انہیں اسرائیلی قابض اتھارٹی لائسنس نہ لینے پر مسماری تو آسانی سے کر دیتی ہے مگر لائسنس جاری نہیں کرتی، صرف چکر لگواتی ہے۔
قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاندان کی بلڈنگ بلڈوز کر دی
بدھ 18-جنوری-2023
مختصر لنک: