چهارشنبه 30/آوریل/2025

مجدو جیل سے 70 فلسطینی قیدیوں کی نحفہ جیل جبری منتقلی

پیر 16-جنوری-2023

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے ایماء پر اسرائیلی جیل خانہ جات انتظامیہ نے گذشتہ روز سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی مجدو جیل سے جلبوع منتقلی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

فلسطینی انجمن اسیران نے بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے اتوار کے روز مجدو جیل کی بارک نمبر 8 سے 40 جبکہ سوموار کے روز مزید 30 قیدیوں کو جلبوع جیل منتقل کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ صہیونی جیل انتظامیہ نے هداريم جیل میں قیدیوں کے سیلز پر چھاپوں کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں بغیر وجہ بتائے 80 قیدیوں کو هداريم جیل سے نفحہ جیل منتقل کر دیا۔

بن گویر نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹر پیغام میں دھمکی دی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فلسطینی قیدیوں کو دوران حراست پہلے جیسی سہولیات میسر نہ آ سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی