جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل اورعرب ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس مارچ میں متوقع

بدھ 4-جنوری-2023

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ وہ ماہ مارچ میں اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے کےعرب پارٹنرز کے ساتھ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ نئی اسرائیلی حکومت اوران عربممالک کے درمیان پہلا باقاعدہ اعلیٰ سطح کا رابطہ ہو گا۔

ایلی کوہن نے محضچند دن پہلے نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کی مدد سے بننے والیحکومت میں وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ان کے حوالے وزارت خارجہ کے جاری کردہبیان میں مراکش کو متوقع وزرائے خارجہ کانفرنس کا میزبان بتایا گیا ہے۔

تاہم اس بیان میںکسی اور ملک کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ واضح رہے 2020 میں امریکی مدد سے تشکیل پانےوالے ابراہم معاہدے کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان بھی اسرائیل کےساتھ تعلقات قائم کرنے والے ملکوں میں شامل ہیں۔

دوسری طرفاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی اخبار”ٹائمز آف اسرائیل” اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتنیاہو اگلے ہفتے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔2020 کے موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد پہلی بارنیتن یاھو امارات کا دورہ کریں گے۔

قابض اسرائیل نےمراکش، امارات، بحرین اور سوڈان کے ساتھ 2020 میں "ابراہم معاہدے کا اعلانکیا جس کی وجہ سے مکمل سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

نیتن یاہو نے”ابراہیم ایکارڈ” کے بعد کے مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہکرنا تھا لیکن وبائی امراض اور اندرونی سیاسی بحرانوں کی وجہ سے یہ سفر بار بارتاخیر کا شکار ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی