جمعه 15/نوامبر/2024

دسمبر:مسجد ابراہیمی میں اذان پر51 بارپابندی، مسجد اقصیٰ پر22 دھاوے

منگل 3-جنوری-2023

قابض صہیونی فوجاور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامعمسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونیسلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران مسجد ابراہیمی میں 51 باراذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندیعاید کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پرصہیونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پریہودیوں کا ملکیت کا دعویٰ باطل اور جھوٹ پرمبنیہے اور صہیونی قوتیں ان دونوں مقدس مقامات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ اور تاریخکومسخ کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ دسمبرمیں جہاں مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پرپابندیاں جاری رہیں وہیںمسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہبھی جاری رہا۔ گذشتہ دسمبر میں مسجد اقصیٰ پر 22 بار دھاوے بولے گئے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائی پرپابندی مذہبی آزادیوں پرحملے کے مترادف ہے اور صہیونی یہ غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہےہیں۔ اگست کے دوران صہیونی حکام کی جانب سے مسجد ابراہیمی میں اکاون اذان دینے پرپابندی لگائی اور دعویٰ یہ کیا گیا کہ اذان دینے سے یہودیوں کے سکون میں خلل پیداہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی