جمعرات کو فلسطینیاتھارٹی کے حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہر سے مزاحمتی کمانڈر اوراسرائیلی فوج کو مطلوب محمد الجنیدی کا اسلحہ ضبط کرکے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
الجنیدی نے کہاکہ اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے اس کے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ اسے "اریحاسلاٹر ہاؤس” جیل میں منتقل کر دیا، اور اس کا ذاتی ہتھیار ضبط کر لیا۔
الجنیدی کا شمار غرباردن میں سرگرم مزاحمتی سیل ’عرین الاسود‘ کے رہ نماؤں میں ہوتا ہے، جو کچھ عرصہقبل قابض فوج کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں سر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کےساتھی سائد الکونی شہید ہو گئے تھے۔
الجنیدی نے کہاکہ "آپ کا بھائی اور ہر اس معزز محب وطن کا بھائی جو قابض فوج کے ہاتھوںاشتہاری قرار دیا گیا محمد الجنیدی ولد نابلس، جبل النار۔”
انہوں نے مزیدکہا کہ "قابض فوج کی طرف سے میراتعاقب کیا جا رہا ہے، اور میں زخمی ہو گیا۔ مجھے قاتلانہ آپریشن کا نشانہ بنایا گیااور میں اس سے بچ گیا۔ خدا کا شکر ہے۔ مگر میں گولی لگنے کی وجہ سے میں کئی روزاسپتال میں رہا ہوں۔