رام اللہ میں شہریامور کی پبلک اتھارٹی نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض حکام آج رات کومقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس گورنری کے اوصرین قصبے میں شہید کیےگئے عمار مفلح کا جسد خاکی اس کے ورثا کے حوالے کردیا۔
اتھارٹی نے ایک بیانمیں کہا کہ نابلس میں اس کی ٹیمیں، فلسطینی ہلال احمر اور شہید کے اہل خانہ نے رات ان کو شہید کی میت وصول کی۔
عمار مفلح کوقابض فوج نے 12-02-2022 کو قصبہ حوارہ میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا اور اس کےبعد شہید کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا یا تھا۔