اسرائیلی قابض فورسز نے دوفلسطینی شہریوں کو چھاپے کے دوران سخت زدو کوب کیا۔ یہ واقعہ بیت لحم میں پیش آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز کٓنے 45 سالہ احمد حمارہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی ہڈی توڑ دی۔ انہیں قابض فوجیوں نے گھر میں گھس کا تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایک اور واقعے میں قابض فورسز نے ایک معذور فلسطینی نوجوان کوبھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ واقعہ ہسان کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران پیش آیا۔
جب قابض فوجیوں کے چھاپے کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور فوجیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ قابض فوج کی طرف سے بد ترین شیلنگ کی گئی ۔ جس سے متعدد افراد کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا۔