چهارشنبه 30/آوریل/2025

61 سالہ فلسطینی قیدی محمد داود کی حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقلی

پیر 26-دسمبر-2022

فلسطینی قیدیوں کے معاملات کو دیکھنے والی تنظیم ‘ فپسطینی پرزنرز سوسائٹی’  نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 61 سالہ فلسطینی قیدی محمد داود کو ان کی حالت زیادہ بگڑنے پر اشکیلون جیل سے بارزیلائے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 اسرائیلی  جیل انتظامیہ نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد کیا ہے۔ ان کو اس سے پہلے ہسپتال منتقل کر دیا جاتا تو شاید ان کا عارضہ اس قدر نہ بڑھتا۔

محمد داود کو گذشتہ چار دنوں میں معدے میں شدید درد چل رہی تھی۔ لیکن اسرائیلی جیل انتظامیہ انہیں ہسپتال منتقل کرنے پر آمادہ نہیں تھی۔  معلوم ہوا ہے کہ محمد داود کا عارضہ کافی پرانا ہے مگر جیل میں انہیں کبھی سنجیدہ علاج کی سہولت میسر نہیں رہی ہے۔

قلقلیہ سے تعلق رکھنے والے محمد داود اسرائیلی جیل میں سب سے لمبے عرصے سے قید فلسطینی قیدیوں میں نمایں ہیں۔ انہیں دسمبر 1987 میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ تب سے مسلسل اسرائیلی قید میں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی